ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ ٹی 20میں مسلسل دوسری جیت

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ ٹی 20میں مسلسل دوسری جیت

Tue, 05 Jun 2018 00:03:42    S.O. News Service

کوالالمپور ،04؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کپتان ہرمنپریت کورکے آل کارکردگی کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کے لیے 66رنز سے ہرا دیا. پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے چار وکٹ پر 132 رن بنائے۔جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 66 رن ہی بنا سکی۔ ہندوستان چھ ممالک کے ٹورنامنٹ میں مسلسل دو فتح کے بعد سب سے اوپر ہے۔ہندوستان نے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔ ہندوستان کے لیے مونا میشرام نے 45 گیند میں 32 رن بنائے تھے۔ہرمنپریت نے 17 گیند میں ناٹ آوٹ 27رن جوڑے جس میں تین چوکے شامل تھے۔اسمرتی مدھانا نے 22 گیند میں 29 رن بنائے۔ہرمنپریت نے اپنی آف اسپن بولنگ سے تین اوور میں 11 رن دے کر تین وکٹ بھی لئے۔اس کارکردگی کی وجہ سے انہیں پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔پرتیبھا شرما نے بھی دو وکٹ لیے۔تھائی لینڈ کے لیے نٹایا بوچاتھم نے40 گیند میں 21 رن بنائے۔ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے تھائی بلے باز ٹک ہی نہیں سکے۔ ہندوستان کو کل آرام کے بعد اگلا میچ میں بنگلہ دیش سے کھیلنا ہے۔


Share: